جاپانی سفارتخانے کے وفد کا الخدمت واٹرفلٹریشن پلانٹ کا دورہ

127
جاپانی سفارتخانے کا وفد اکنامک ایڈوائزر کی قیادت میں الخدمت واٹر فلٹریشن پلانٹ کا دورہ کر رہا ہے
جاپانی سفارتخانے کا وفد اکنامک ایڈوائزر کی قیادت میں الخدمت واٹر فلٹریشن پلانٹ کا دورہ کر رہا ہے

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)اسلام آباد میں واقع جاپانی سفارت خانے کے وفدنے اکنامک ایڈوائزر کونگریناؤکا کی قیادت میں الخدمت واٹرفلٹریشن پلانٹ کا دورہ کیا۔اس موقع پر فرسٹ سیکرٹری تسوہایاتائیجی ،ایگزیکٹوڈائریکٹر راشد قریشی ،ڈائریکٹر کلین واٹر پروجیکٹ قاضی سید صدرالدین اورالخدمت کے دیگر ذمے داران موجود تھے۔اس موقع پر وفد کو الخدمت کے کراچی میں جاری صاف پانی کے منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی گئی اورانہیں پلانٹ کے فنکشن سے متعلق آگاہ کیا گیا ۔راشد قریشی نے وفد کو بتایا کہ اس وقت الخدمت کے تحت کر اچی میں 43واٹر فلٹریشن پلانٹس کام کررہے ہیں،جن سے یومیہ ہزاروں لوگ استفادہ کررہے ہیں۔ الخدمت کے منصوبے کا مقصدلوگوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنا ہے ۔وفد نے الخدمت کے کلین واٹر پروجیکٹ کی تعریف کی اوراس حوالے سے خدمات کوسراہا۔کونگریناؤکا نے کہا کہ الخدمت کا صاف پانی کی فراہمی کا منصوبہ بہت اہم نوعیت کا ہے ۔ہم الخدمت کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔وفد نے الخدمت کومستقبل میں اپنے مزید تعاون کی یقین دہانی کرائی۔