سرجانی میں فائرنگ سے ایک بھائی جاںبحق‘دوسرازخمی

94

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سرجانی ٹائون میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جب کہ 2زخمی ہوگئے ، جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں 2 سگے بھائی شامل ہیں، واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ بتا یا جاتا ہے ،تفصیلات کے مطابق بدھ کو سرجانی تھانے کی حدود میں ناردرن بائی پاس پر خیبرہوٹل کے نزدیک موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے 30سالہ شاہ نوازولد منٹھار جاںبحق جب کہ اس کا بڑا بھائی 40سالہ اللہ وسایا اور دوست42سالہ عتیق ولد عیسیٰ زخمی ہوگئے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سرجانی پولیس پہنچ گئی جس نے لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا، پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ بتایا جاتاہے ، تاہم مقتول کے ورثا کی جانب سے پولیس سے رابطے کے بعد ہی صورتحال واضح ہو گی ۔