اسلامی جمعیت طالبات کے زیراہتمام قرآنک جرنی سرٹیفکیٹ کورس کا انعقاد

118

کراچی (پ ر)اسلامی جمعیت طالبات پاکستان آرٹس فیکلٹی کی جانب سے قرآنک جرنی سرٹیفکیٹ کورس کا انعقاد کیا گیا۔ جس کے دوسرے روز طالبات کے لیے “اشد حباً للہ” پر ڈسکشن اور طالبات کے اندر قرآن کا صحیح فہم اور شعور پیدا کرنے کے لیے مختلف آیات پر تدبر سیشن منعقد کیا گیا۔ اشد حباً للہ کے موضوع پر ڈسکشن کرواتے ہوئے سابق رکن جمعیت جامعہ کراچی بسمہ سارہ کا کہنا تھا کہ اللہ سے محبت کا حقیقی تقاضا یہ ہے کہ اس کی محبت کا رنگ آپ کی زندگی کے ہر پہلو میں نظر آئے۔تدبر سیشن کنڈکٹ کرواتے ہوئے رکن شوریٰ جامعہ کراچی مریم رب نواز نے کہا کہ بنیادی اصول جس پر اسلامی تصور حیات کی پوری عمارت اٹھائی گئی ہے، وہ توحید ہے، یہ ہمارا المیہ ہے کہ ہم جزوی مسائل پر بحث کرتے ہیں اور اصل مسئلہ یعنی اقتدارِ اعلیٰ اور اس کے نظریاتی مقام پر بات نہیں کرتے۔