قائد آباد میں پولیس کی فائرنگ سے بچی زخمی ‘اہلکار کی تلاش جاری

95

کراچی( اسٹاف رپورٹر) قائد آباد کے علاقے میں کمسن بچی کے زخمی ہونے کا معاملہ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ملیر علی رضا کا کہنا ہے کہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمی ہونے والی بچی کو طبی امداد کیلیے فوری طور اسپتال منتقل کر دیا ، علاقے میں موجود پاگل کتے نے بچوں پر حملہ کر دیا جس پر پولیس اہلکار نے کتے کو مارنے کے لیے فائرنگ کی ،پاگل کتا موقعے پر مر گیا تاہم گولی بچی کو چھو کر گزری جس کی وجہ سے وہ معمولی زخمی ہو گئی،پولیس نے بتایا ہے کہ زخمی ہونے والی بچی کی حالت خطرے سے باہر ہے،پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جبکہ فائرنگ میں ملوث اہلکار کی تلاش جاری ہے۔ دوسری جانب ملیر سٹی پولیس نے کارروائی کے دوران 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا، پولیس نے بتایا ہے کہ کارروائی کے دوران گرفتار ملزمان کی تین خواتین ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئیں جن کی تلاش جاری ہے، ملزمان کے قبضے سے فائن کوالیٹی کی ہیروئن کے درجنوں ٹوکن برآمد کئے گئے ہیں، ملزمان کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔