مسلح سیکورٹی گارڈز نیب سکھر کے ہاتھوں گرفتار ملزم کوچھڑا کر لے گئے

67

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈیفنس بدر کمرشل میں مسلح سیکورٹی گارڈز نیب سکھر کے ہاتھوں گرفتار ملزم کوچھڑا کر اپنے ساتھ لے گئے۔نیب سکھر نے درخشاں تھانے میں مقدمہ درج کرا دیا ، مقدمہ سرکاری اہلکاروں سے مقابلہ اور جان سے مارنے کی دھمکی کی دفعات کے تحت درج کیاگیا۔