حکومتی لاپروائی سے ڈینگی نے وبا کی صورت اختیار کر لی ہے،محمد یوسف

93

کراچی (پ ر) جماعت اسلامی نیوکراچی ضلع شمالی کے تحت نیوکراچی اور اس سے ملحقہ علاقوں میں برساتی پانی اور سیوریج کی غلاظت سے پھیلنے والے موذی امراض اور مچھروں سے بچائو کے لیے جراثیم کش اسپرے کیا گیا ۔اسپرے کا مقصد ڈینگی اور ملیریا بخار کے وائرس سے ہر طور بچائو کا انتظام کرنا ہے۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع شمالی محمد یوسف نے کہا کہ حکومتی لاپروائی اور نااہلی کے باعث ڈینگی اورملیریا نے وباکی صورت اختیار کرلی ہے۔