ہریانہ: بھارت ماتا کی جے کا نعرہ لگانے سے انکار

207

چندی گڑھ(اے پی پی)بھارتی ریاست ہریانہ میںضلع حصار کے انتخابی حلقہ آدم پور میں منعقدہ ریلی کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی کی انتخابی امیدوار سونالی پھوگٹ نے ریلی کے شرکاء کی طرف سے ’’بھارت ماتا کی جے‘‘کا نعرہ نہ لگانے پران سے کہا کہ کیا وہ پاکستانی ہیں؟۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ریلی کا انعقاد آدم پور کے علاقے بلسامند میں کیا گیا تھا۔ اپنے خطاب کے درران سونالی پھوگٹ نے جب لوگوں سے یہ نعرہ لگانے کے لیے کہا اور وہ خاموش رہے تو سونالی پھوگٹ پھٹ پڑی اورکہاکہ کیا پاکستان سے آئے ہو،کیا پاکستانی ہو؟ اگربھارت سے آئے ہو تو بھارت ماتا کی جے بولو۔ انہوںنے اپنے دائیں جانب موجود لوگوںسے کہاکہ مجھے شرم آرہی ہے کہ تم جیسے لوگ بھارتی ہوجو بھارت ماتا کی جے کا نعرہ نہیں لگا سکتے۔ سوشل میڈیا پر خاتون رہنما کی وڈیو وائرل ہو گئی۔