فضل ا لرحمن بے وقت کی راگنی الاپ رہے ہیں‘ فردوس عاشق

174

لاہور (نمائندہ جسارت) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مولانا فضل ا لرحمن بے وقت کی راگنی الاپ رہے ہیں‘ احتجاج کرنا مولانا کا حق ہے لیکن ان کا وقت ٹھیک نہیں ہے‘مولانا ہوش کے ناخن لیں۔ بدھ کو نیوز کانفرنس سے خطاب میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مولانا صاحب مدارس کے طلبہ کو سیاسی غذا کے طور پر استعمال کرنا چاہتے ہیں‘ مولانا کا اقدام پاکستان کو سیاسی طور پر تقسیم کریںگے‘ اقتدار سے محرومی اور ذاتی مفادات کی خواہش رکھنے والے مولانا کا ساتھ دے رہے ہیں‘ مولانا ضد، ہٹ دھرمی اور وزیراعظم سے ذاتی عنا پر مبنی بیانیہ لیکر چل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے کسی ایک ادارے کو ٹارگٹ نہیں کیا‘ وزیر اعظم نے مجموعی طور پر کرپشن کے خلاف ایکشن کی بات کی‘ لوٹی ہوئی رقم کو واپس لاکر ملک کے حالات بہتر کیے جا سکتے ہیں‘ سیاسی مورچے پر بیٹھے مخالفین کے 5 سال میں زیرو ایکسپورٹ رہی‘ہماری حکومت کو 40 ارب کا خسارہ ملا۔