ٹوئٹر پر بھارتی اجارہ داری ختم‘پاکستان کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا

130

اسلام آباد(آن لائن) حکومت پاکستان اور ٹوئٹر انتظامیہ کے مابین معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت سماجی ویب سائٹ کی انتظامیہ یکطرفہ طور پر پاکستانی صارفین کے اکاؤنٹس معطل نہیں کرے گی۔معاہدے میں یہ بھی طے پایا کہ ٹوئٹر انتظامیہ کسی بھی شکایت کی صورت میں پاکستان سے رابطہ کرے گی۔ چیئرمین نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ صباحت علی شاہ نے امریکا میں ٹوئٹر کے اعلیٰ حکام سے تفصیلی ملاقات کی جس میں اس پلیٹ فارم پر بھارتی اجارہ داری کے باعث پاکستانی صارفین کی آواز دبانے کا معاملہ زیربحث آیا۔یاد رہے کہ کشمیر میں بھارت کے 5 اگست کے اقدامات کے بعد ٹوئٹر کے ذریعے بھارتی غنڈہ گردی میں تیزی آئی، اہل کشمیر کے حق میں آواز اٹھانے پر سیکڑوں پاکستانیوں کے اکاؤنٹس بلاک کیے گئے۔اس سے قبل صدر عارف علوی کو بھی کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھانے پر ٹوئٹر کی جانب سے نوٹس موصول ہوا تھا۔مسلسل واقعات کیے بعد حکومت پاکستان نے بھارتی اجارہ داری کے خلاف ٹوئٹر کے اعلیٰ حکام سے رابطہ کیا، مذاکرات کے بعد انتظامیہ نے حکومت پاکستان کا مؤقف تسلیم کرتے ہوئے اکاؤنٹس کی معطلی کا طریقہ کار تبدیل کردیا۔