وزیراعلیٰ پنجاب کا چکوال، جہلم کیلیے صحت انصاف کارڈ پروگرام کا افتتاح

117

لاہور (نمائندہ جسارت) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے چکوال میں ضلع چکوال اور ضلع جہلم کے لیے صحت انصاف کارڈ پروگرام کا افتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ نے مستحق افراد میں
صحت انصاف کارڈز تقسیم کیے۔ قبل ازیں وزیراعلیٰ نے چکوال کیلیے مختلف منصوبوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ وزیراعلیٰ نے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین بھاگوال کا افتتاح کیا‘ یہ کالج 11کروڑ 18 لاکھ روپے سے تعمیر کیا گیا ہے۔ صحت انصاف کارڈ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہصوبے کی آبادی کے30 فیصد حصے کو بہترین ہیلتھ کور فراہم کیا جائے گا‘ صحت انصاف کارڈ مستحق افراد کے لیے مفت علاج کا بہت بڑا پروگرام ہے اوراس کارڈ کے ذریعے مستحق افراد 7 لاکھ 20 ہزار روپے تک کا علاج کرا سکتے ہیں جبکہ ضرورت پڑنے پر یہ رقم دوبارہ بھی مستحق افراد کو دی جائے گی۔