مشرف کی غازی قتل کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست مسترد

400

اسلام آباد: سابق صدر پرویز مشرف کی عبدالرشید غازی قتل کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے مسترد کردی

چیف جسٹس نے  سرکاری وکیل سے پوچھا کہ پرویزمشرف کے خلاف ایف آئی آر 2013 میں درج ہوئی ابھی کیس کس اسٹیج پر ہے

 اس پر سرکاری وکیل نے بتایا کہ کیس کا چالان 2014 میں عدالت میں جمع ہوا۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ٹرائل ابھی تک مکمل کیوں نہیں ہوا؟ پرویزمشرف عدالتی مفرور تو نہیں؟

اس پر سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ کچھ معلوم نہیں کہ ٹرائل ابھی تک کیوں نہیں  مکمل ہوا۔

بعد ازاں عدالت عالیہ نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے سابق صدر پرویزمشرف کی درخواست کو مسترد کردیا۔

واضح رہےکہ 2007 میں اسلام آباد میں واقع لال مسجد میں ہونے والے فوجی آپریشن میں مسجد کے نائب خطیب مولاناغازی عبدالرشید ہلاک ہوگئے تھے۔