وزیراعظم نے مولانا نورالحق قادری کو دھرنا رکوانے کا ٹاسک دے دیا

43

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نےمولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کو رکوانے کا ٹاسک وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کو دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  وزیراعظم کی وفاقی وزیر سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی جس میں آزادی مارچ سمیت دیگر امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وزیراعظم نے وفاقی وزیر کو مولانا فضل الرحمان سے رابطوں اور دھرنا روکنے کیلئے کوششوں کا ٹاسک سونپ دیا۔

وزیر اعظم نے دھرنے سے متعلق تمام معلومات بھی طلب کی ہیں جبکہ دھرنے کو روکنے یا اس سے نمٹنے کے حوالے سے سفارشات بھی تیار کرنے کی ہدایت کردی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی جانب سے سونپی گئی ذمہ داری کو مد نظر رکھتے ہوئے نور الحق قادری کا مولانا فضل الرحمان سے رابطے کا بھی امکان ہے۔