مولانا کا مارچ مسلم لیگ ن اور پی پی پی کے اندر فساد کا باعث بن گیا،فردوس عاشق اعوان

177

وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مولانافضل الرحمن کامارچ مسلم لیگ ن اور پی پی پی کے اندر فساد کا باعث بن گیا ہے،آزادی مارچ نے دونوں جماعتوں کے اندر آگ لگادی ہے۔

وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ 27 اکتوبر کو دنیا بھر کے کشمیری بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف یوم سیاہ مناتے ہیں اور مولانا فضل الرحمان اس دن کو اپنے انتشار پر مبنی مارچ سے سبوتاز نہ کریں۔

انہوں نےپی پی پی رہنماؤں کی مشترکہ کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مولانا کا مارچ مسلم لیگ ن اور پی پی پی کے اندر فساد کا باعث بن گیا ہے، آزادی مارچ نے دونوں جماعتوں کے اندر آگ لگادی ہے، کائرہ صاحب کچھ کہتے ہیں تو مولا بخش چانڈیو کا بیان کچھ اور ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف فیصلے کیلئے کمیٹی بنانے کا اعلان کرتے ہیں تو داماد صاحب بازی لے جاتے ہیں،مسلم لیگ ن میں مفادات کے ٹکرا اور دو بیانیوں کے درمیان خلیج گہری کھائی میں بدل رہی ہے۔