شام میں کرد باغیوں کیخلاف آپریشن؛ ترکی نے تمام تیاریاں مکمل کرلیں

272

ترکی نے شام کے شمال مشرقی علاقے میں امریکی حمایت یافتہ کردباغیوں کے خلاف بڑے فوجی آپریشن کی تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

غیرملکی خبرایجنسیوں کے مطابق ترکی نے کردباغیوں کے خلاف آپریشن کے لیے اپنا بھاری ساز و سامان شام کے سرحدی علاقے میں منتقل کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ترکی کا شام میں کرد باغیوں کیخلاف بڑے فوجی آپریشن کا اعلان

ترک صدر رجب طیب اردوان کے معاون کا کہنا ہے کہ ترک فوج شام کی ریبل فری فورسز کے ساتھ جلد  آپریشن کاآغاز کریں گیں۔

دوسری جانب روس کا کہنا ہے کہ شام میں ترکی کے آپریشن سے متعلق صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ امریکی فوج کے انخلا کی اطلاع نہ ترکی نے دی اور نہ ہی امریکا نے دی۔


امریکا کی ترکی کو دھمکی:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام سے امریکی فوج کے انخلا کے بعد اگر ترکی نے حدود کو پامال کیا تو امریکا ترکی کی معیشت پر حملہ کرے گا۔

امریکی صدر نے اپنے نیٹو کے سب سے بڑے اتحادی ترکی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے دیں۔صدر ٹرمپ نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ:

“جیسا کہ میں پہلے بھی دوٹوک الفاظ میں کہہ چکا ہوں اور ایک بار پھر واضح طور پر دہرا رہا ہوں کہ اگر ترکی نے کچھ ایسا کیا جو کہ میرے خیالات اور تصورات سے مطابقت نہیں رکھتا تو میں ایسےحدود سے تجاوز سمجھوں گا اور میں ترکی کی معیشت کو تباہ و برباد کر دوں گا جیسا کہ میں پہلے بھی کر چکا ہوں”۔