پاک سری لنکا سیریز کا آخری میچ پنک ڈے سے منسوب

308

لاہور: پاکستان اور سری لنکا کے مابین کھیلے جانے والےتیسرےٹی ٹوئنٹی میچ کو پنک ڈے سے نسوب دیا گیا ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کاک ہنا ہے کہ بریسٹ کینسر کی آگاہی کے لیے میچ کو پنک ڈے سے منسوب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، میچ میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑی اور آفیشلز بھی مرض کی آگاہی کے لئیے پنک ربن پہنیں گے۔

میچ سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ بریسٹ کینسر کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کرے گا جس میں صدر پاکستان عارف علوی اور چئیرمین پی سی بی احسان مانی میچ سے قبل پنک ڈے کی تقریب میں شرکت کریں گے جبکہ صدر پاکستان عارف علوی دونوں ٹیموں کے کپتانوں کو پنک ربن پہنائیں گے۔

پی سی بی نے شائقینِ کرکٹ سے درخواست کی ہے ہے کہ پنک شرٹ پہن کر قذافی اسٹیڈیم آئیں ۔

واضح رہےکہ  انتظامیہ کی جانب سےاسٹیڈیم میں 12 ہزار شائقین کرکٹ میں پنک ربن تقسیم کئیے جائیں گے جبکہ  اسٹیڈیم میں 750 کرکٹ فینز میں پنک شرٹس بھی تقسیم کی جائیں گی۔