مریم نواز نے موبائل برآمدگی کے الزام کو بے بنیاد قرار دے دیا

382

 سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے جیل میں موبائل برآمدگی کے الزام کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ موبائل برآمد ہونا کا الزام بے بنیاد ہے، جنہوں نے الزام لگایا، تردید بھی انہیں کی طرف سے آئی۔

واضح رہے کہ وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ جیل میں ایک صاحبزادی سے موبائل برآمد ہوا ہے جس میں اہم معلومات سامنے آئی ہیں اور جو  لوگ رابطے میں تھے سب کی تفصیلات مل گئی ہیں۔

مریم نواز کا کہنا  تھا کہ جس طرح جھوٹ کے پاوں نہیں ہوتے اسی طرح دھاندلی زدہ حکومت کے پاوں نہیں اور جس غلط طریقے سے یہ حکومت آئی اسی طرح سے چلی جائے گی۔

کمرہ عدالت میں مریم نواز کے ساتھ سیلفیاں