ہانگ کانگ میں نقاب پر پابندی کیخلاف ایک درجن سے زائد افراد گرفتار

150

چین کے خصوصی انتظامی ریجن ہانگ کانگ میں نقاب پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر 14 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

ملزمان کا یہ دوسرا گروپ ہے جسے اس حوالے سے گرفتار کیا گیاہے ،حکومت نے گزشتہ ہفتے تشدد ہنگاموں پر قابو پانے کیلئے مظاہروں کے دوران نقاب پہننے پر پابندی عائد کر دی تھی۔

مغربی کولون  مجسٹریٹ کی عدالت میں ان  ملزمان کو دیگر12 افراد کے ہمراہ پیش کیا گیا ، بعض ملزمان پر پولیس افسران کو زدکوب کرنے اور ان کو زخمی کرنے کے بھی الزامات ہیں ۔