سری لنکا کے بعد دیگر کرکٹ ٹیموں کے بھی دورہ پاکستان کے امکانات روشن

265

لاہور:پاکستان میں سری لنکا کے بعد مزید انٹرنیشنل کرکٹ ٹیموں کی آمد کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

پی سی بی ذرائع کےمطابق انگلینڈ اور آئرلینڈ کرکٹ بورڈز کےاعلی سطح کے وفد نے لاہور میں سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا ہے۔ وفد میں برطانوی کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، ڈائریکٹرز، آئرلینڈ کرکٹ بورڈ کےچیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر شامل تھے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سی ای او  وسیم خان اورڈائریکٹر انٹرنیشنل آپریشنز ذاکر خان بھی غیرملکی وفد کے ہمراہ تھے۔

بیرون ملک سے آنے والے اعلی سطح کے  وفود کو شہر میں کیمروں کے ذریعے بہترین سیکیورٹی انتظامات دکھائے گئے۔ سیف سٹیزایم ڈی، سی او او اور سی اے او نے وفدکو شہر کی سیکیورٹی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سی سی پی او لاہور، ڈی آئی جی آپریشنز اور کمشنر لاہور نے بھی اس موقع پر غیر ملکی وفود کو بریفنگ دی ۔بریفنگ کے بعد انگلینڈ اور آئرلینڈ کرکٹ بورڈ ز کی انتظامیہ سیکیورٹی انتظامات سے مطمئن نظر آئی ۔