32 لاکھ تنخواہ،مصباح الحق کیخلاف عدالت میں پٹیشن دائر

55

ک32 لاکھ تنخواہ،مصباح الحق کیخلاف عدالت میں پٹیشن دائر

گوجرانوالہ:قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر مصباح الحق کے خلاف 32 لاکھ تنخواہ لینے پر عدالت میں رٹ پٹیشن دائر کردی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایڈووکیٹ منظور قادربھنڈرنے گوجرانوالہ کی سول عدالت میں پٹیشن دائر کی ہےجس میں چیئرمین کرکٹ بورڈ، چیف ایگزیکٹو اور چیف سلیکٹر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار کی جانب سے مصباح الحق کی 32لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر اعتراض لگایا گیا ہے۔ درخواست گزار کاکہنا ہے کہ اس خطیر رقم سے غریبوں کیلئے یتیم خانہ یا اسکول کھولا جاسکتا ہے،عوام کے پیسے کا بے دریغ استعمال نہیں ہونا چاہیے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے شاہانہ اخراجات سے ہر پاکستانی متاثر ہورہا ہے،کرکٹ بورڈ کے کسی عہدیدار کی تنخواہ 5 لاکھ روپے سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔مصباح الحق کو پاکستان نے بہت کچھ  دیا،انہیں اپنی خدمات مفت دینی چاہیے۔

گوجرانوالہ کی عدالت نے درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے بورڈ عہدیداران کو  15 اکتوبر کو طلب کرلیا ہے۔