جماعت اسلامی سندھ کی علما و مشائخ کو مشائخ کانفرنس میں شرکت کی دعوت

102

خیرپور(نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی پاکستان سندھ کے نائب امیر حافظ نصراللہ عزیز کی قیادت میں وفد نے آستانہ عالیہ بھیج پیر جٹا کا دورہ کیا اور سجادہ نشین درگاہ عالیہ بھیج پیر جٹا چیئرمین علما مشائخ فیڈریشن آف پاکستان سفیر امن پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی مرشدی سے ملاقات کی۔ وفد میں عبدالحفیظ بجارانی ڈپٹی سیکرٹری سندھ،مولانا محمود شاہ اور علامہ حزب اللہ جکھڑو شامل تھے ۔وفد نے صاحبزادہ نقشبندی کو جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے 17 اکتوبر کو لاہور میں منعقد ہونے والی
مشائخ کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ نقشبندی نے کہا کہ جماعت اسلامی کے تحت مشائخ کانفرنس کا انعقاد مشائخ عظام کا پیغام امن و آشتی عام کرنے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے تمام دینی مذہبی جماعتیں اور علما و مشائخ ایک نکاتی ایجنڈے پر متفق ہو کر مشترکہ جدوجہد کریں۔اس موقع پر امداد علی لاشاری،ندیم شہزاد،سرفراز احمد ایڈووکیٹ،سید صمصام رضوی پروفیسر محمود عالم آسی اور دیگر بھی موجود تھے۔
جماعت اسلامی