ٹنڈوالٰہیار، تمام وارڈوں میں مچھرمار اسپرے کا آغاز کردیا گیا

250

ٹنڈوالٰہیار (نمائندہ جسارت) ٹنڈوالٰہیار کے تمام وارڈوں میں مچھرمار اسپرے کا آغاز کردیا گیا، چیئرمین کی ہدایات پر میونسپل کمیٹی عملے میں ڈسپوزل اور دیگر نکاسی آب کے مقامات پر مچھروں کی افزائش کے خاتمے کے لیے مچھرمار اسپرے کیا، میونسپل کمیٹی کی جانب سے تمام وارڈوں میں مچھرمار اسپرے کیے جانے کے عمل کو شہریوں نے بے حد سراہا کہ شہر میں صفائی ستھرائی اور مچھروں کے خاتمے اور عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں تاکہ عوام کو اس دور جدید میں بہتر سے بہتر ماحول کے ساتھ ساتھ انہیں بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میونسپل کمیٹی کا عملہ 24 گھنٹوں عوام کی خدمت کرنے میں مصروف عمل ہے، صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا گیا ہے، روز کی بنیاد پر کچرے اور گندگی کو ٹھکانے لگایا جاتا ہے جن علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی سہولت موجود نہیں ہے، وہاں میونسپل کمیٹی کی گاڑی صبح شام عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کرتی ہے، ہمارا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے اور یہ خدمت ہم جاری و ساری رکھیں گے۔