شرپسندوں کو قانون کی گرفت میں لیا جائے گا، ڈاکٹر فرخ رضا ملک

120

میہڑ (نمائندہ جسارت) میہڑ کے قریب نئوں گوٹھ میں صحافیوں کے احتجاج کا ایس ایس پی دادو ڈاکٹر فرخ رضا ملک نے نوٹس لے لیا، صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے سمیت سماجی برائیوں کیخلاف کارروائی کی یقین دہانی۔ میہڑ کے نئوں گوٹھ میں درگاہ سعدی موسانی پر فحاشی کے اڈے چلانے اور صحافیوں کو بلیک میل کرنے والوں کیخلاف میہڑ نئوں گوٹھ تھرڑی محبت شاہ پنجو اور تعلقہ میہڑ کے صحافیوں انٹرنیشنل جرنلسٹ کونسل آف پاکستان ضلع دادو کے رہنماؤں سٹیزن فورم نئوں گوٹھ کی جانب سے احتجاج کا ایس ایس پی دادو ڈاکٹر فرخ رضا ملک نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر گلزار خشک کو پریس کلب نئوں گوٹھ پہنچ کر صحافیوں سے ملاقات کر کے یقین دہانی کرائی، درگاہ سعدی موسانی میں فحاشی اور دیگر سماجی برائیوں کو ختم کرائی جائے گی، شرپسندوں کو قانون کی گرفت میں لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایس پی دادو سماجی برائیوں کیخلاف آواز اٹھانے پر صحافیوں کے کام کو سراہا اور صحافیوں کو تحفظ دینے کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر صحافی خورشید لاکھیر عبدالرحمن قنبرانی مظفر گورڑ اخلاق چانڈیو کی جانب سے نئوں گوٹھ ایس ایچ او بھرام پنہور کو ہٹانے اور نئوں گوٹھ میں اچھا آفیسر مقررہ کر کے امن و امان اور بہتر ماحول بنانے کا مطالبہ کیا۔ دوسری طرف سندھ کی عظیم درگاہ اولیا سخی سعدی موسانی پر فحاشی چلانے والے بشیر تنیو کی سربراہی میں ٹولا سرگرم روزانہ کی بنیاد پر سماجی برائیوں کا کام کر رہے ہیں، درگاہ کے احاطہ میں قدیمی قبرستان پر قبضہ کر کے دکان بنالیا ہے۔ صحافیوں اور شہریوں کی جانب سے نوٹس لے کر ان کیخلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا جبکہ نئوں گوٹھ کے صحافیوں کو دھمکیاں اور جھوٹے مقدمات میں فسانے کیخلاف میہڑ میں نیشنل پریس کلب میہڑ کے صحافی عبدالغفار شاہانی میر صابر کولاچی کی رہنمائی میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔