نوابشاہ، پبلک ٹرانسپورٹ اور اسکول وینوں میں سی این جی  سیلنڈر استعمال کرنے والے مالکان کیخلاف کارروائیاں

159

نوابشاہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی بینظیر آباد سعود الرحمن جمالی نے ایک اعلامیے میں بتایا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ وماس ٹرانزٹ کے احکامات پر زیادہ کرایے لینے والے ٹرانسپورٹرز، غیرقانونی بس اڈوں، غیرقانونی روڈ پرمٹ ہولڈرز، پبلک ٹرانسپورٹ اور اسکول وینوں میں سی این جی سیلنڈر استعمال کرنے والے مالکان کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں 25 ستمبر سے 7 اکتوبر تک مختلف روٹس پر چلنے والی 100 گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی جس کے دوران 5 گاڑیوں سے سیلنڈر ہٹائے گئے ہیں جبکہ 100 گاڑیوں پر 22 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کرکے وصول کیا گیا ہے، گاڑیوں میں سفر کرنے والے مسافروں کو 9 ہزار 200 روپے زیادہ لیا گیا کرایہ واپس کرایا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا ہے کہ یہ کارروائیاں روزانہ کی بنیاد پر جاری رہیں گی۔