حیدرآباد,نیشنل ٹریڈ یونین کی ملز مالکان کیخلاف احتجاجی ریلی

224

 

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن پاکستان کے زیر اہتمام محبوب علی قریشی کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جو پریس کلب پہنچی جہاں خطاب کرتے ہوئے فیڈریشن کے سینئر نائب صدر محبوب علی قریشی‘ امیر انڈسٹریزورکرز یونین کے جنرل سیکرٹری محمد نواز ‘ عبدالرشید قنبر اور منطور بلیدی ودیگر نے کہاکہ فیکٹری مالکان مزدروں کو ملازمت کے کوئی ثبوت نہیں دیے اور نہ ہی قانونی حقوق مراعات ادا کرتے ہیں نہ مزدوروں کو علاج کے لیے سوشل سیکورٹی اسپتالوں میں رجسٹرڈ کرایاجارہاہے ‘ ای او بی آئی میں بھی رجسٹرڈنہیں کیا گیامزدوروں نے یونین قائم کی تو مالکان نے غیر قانونی طور پر یونین عہدیداروں سمیت35مزدوروں کو ملازمت سے برطرف کردیا۔ اس سلسلے میں محکمہ لیبر فعال کردار ادا نہیں کررہا ہے۔ محبوب ابڑو نے کہاکہ ملکی لیبر قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جارہی ہے محکمہ محنت مکانات کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کو تیار نہیں ، غیر قانونی طور پر ملازمت سے برطرفیوں کا سلسلہ جاری ہے محکمہ لیبر افسران سے کھلے عام لفافے وصول کررہا ہے اورخاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ا۔نہوںنے کہاکہ ایچ ڈی اے اور سہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی جام شوروکے ملازمین کی کئی ماہ کی رکی تنخواہیں ادا نہیں کی جارہیں ملازمین سمیت ان کے اہل خانہ فاقہ کشی کا شکار ہیں۔ انہوںنے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر رکی ہوئی تنخواہیں دی جائیں ۔وزیر اعلیٰ سندھ‘وزیر محنت اور چیف سیکرٹری سندھ سے مطالبہ کیا کہ لیبر قوانین پر عمل کرانے کے لیے فوری ضروری کارروائی عمل میں لائی جائے ،بااختیار کمیشن بنایا جائے مزدوروں کو قانونی مراعات اور ملازمت کا تحفظ فراہم کیاجائے ۔