جی ڈی اے سیاست سے کاروبار کرتی ہے، جمیل احمد سومرو

341

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) پاکستان پیپلز پارٹی پی ایس 11 کے امیدوار جمیل احمد سومرو نے یونین کمیٹی 13 شاہی بازار میں پٹھان برادری کے کارنر میٹنگ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے پٹھان برادری کے معززین سے تبادلہ خیال کیا جبکہ پٹھان برادری نے ان کی مکمل حمایت کرکے ووٹ کی یقین دہانی، کروائی، جمیل احمد سومرو نے یونین کمیٹی 15 میں پیپلز یوتھ، محلہ علی گوہر آباد میں سومرا برادری، یوسی 3 ولید محلہ میں ناریجہ برادری، یوسی 8 لاہوری محلہ میں معزز غلام قادر اہیر جبکہ سچل کالونی یوسی 3 میں ذوالقرنین سیال کی جانب سے منعقدہ کارنر میٹنگس میں شرکت کی جہاں سومرا، ناریجا سمیت مختلف برادریوں کے معززین نے ان کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے انہیں سندھی ٹوپی اور اجرک کے تحائف پیش کیے، کارنر میٹنگس سے خطاب کرتے ہوئے جمیل احمد سومرو کا کہنا تھا کہ پی ایس 11 کے عوام کی محبت کا شکر گزار ہوں، 17 اکتوبر کو عوام نے فیصلہ کرنا ہے کہ ان کے ووٹوں کا صحیح حقدار کون ہے کیونکہ پیپلز پارٹی کے مقابلے میں وہ لوگ ہے جن کا آج تک کوئی نظریہ ہی نہیں رہا۔ انہوں نے کہا کہ جی ڈی اے سیاست سے کاروبار کرتی ہے جبکہ پیپلز پارٹی سیاست کو عبادت سمجھ کر شہادتیں قبول کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چور دروازے سے آنے والی جمہوریت ہو یا آمرانہ حکومت جی ڈی اے ہمیشہ چور دروازے کے انتظار میں رہتی ہے، جی ڈی اے کا فوکس سندھ کی ترقی سے زیادہ خود کی ترقی سے ہے، پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ اس کو بلاول زرداری کی شکل میں نوجوان قائد ملا۔ انہوں نے کہا کہ یوتھ کی حقیقی اور اصل نمائندگی چیئرمین بلاول زرداری سے ہے۔ بلاول زرداری پاکستان کے یوتھ کے آئیڈیل ہے، پاکستان میں عمران نیازی کو یوتھ بناکر پیش کرنا یوتھ کے ساتھ بھی مذاق ہے، پاکستان کا مستقبل یوتھ کے ہاتھوں میں ہے چیئرمین بلاول زرداری اور پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے جدوجہد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں لاڑکانہ میں ہی پیدا ہوا ہوں، یہاں کے مسائل سے ہٹ کر بھی عوام کو جانتا ہوں، لاڑکانہ کے معززین کو جانتا اور پہنچانتا ہوں، پی ایس 11 میں جی ڈی اے کے کالے بادل ختم کرنے کا وقت آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن مہم کے سلسلے میں پوری کوشش کررہا ہوں کہ ہر دعوت میٹنگ میں پہنچ سکوں، مجھے فخر ہے پیپلز پارٹی کے لوگوں پر کہ رات 12 بجے بھی میٹنگ میں بیٹھے پارٹی کے لیے فکر مند ہے۔ حلقے کے عوام کا جوش اور جذبہ قابل دید ہے، یہی جذبہ رہا تو سیٹ جیتنے کے ساتھ پیپلز پارٹی بھی مضبوط ہوجائے گی۔