مہنگائی کے طوفان نے عام عوام کو  جینا اجیرن کردیا ہے، انیس قائمخانی

112

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے زیر اہتمام حیدر آباد میں جنرل ورکرز اجلاس کا انعقاد کیا گیا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر پی ایس پی انیس احمد قائم خانی نے کہا کہ مہنگائی کے طوفان نے عام عوام کو جینا اجیرن کردیا ہے مہنگائی سے عام افراد کے چولہے ٹھنڈے ہورہے ہیں اور سفید پوش طبقہ روزانہ کی بنیاد پر کھانے کمانے والے پریشان ہیں حکومت نے اس سلسلے میں کوئی اقدامات نہیں کیے۔ عوام نے نئی حکومت سے جو توقعات وابستہ کی تھیں وہ بُری طرح پامال ہوئی ہیں، امن وامان کی صورتحال خراب ہے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کا ہونا سندھ حکومت کی ناکامی کا واضح ثبوت ہیں جرائم کے خاتمے کے بجائے حکومت اپنی عیاشیوں میں مصروف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس پی اپنی بھر پور طاقت عوام کے مسائل کو اُجاگر کرنے اور انہیں حل کرانے کے لیے لگا دی ہے۔