لیاقت قائم خانی کو ایک اور کیس میں گرفتار کرنے کا فیصلہ

124

اسلام آباد(آن لائن) قومی احتساب بیورو (نیب) نے کراچی کے سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پارکس لیاقت قائم خانی کو ایک اور کیس میں گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی کے خلاف نیب کے ہاتھ مزید اہم ثبوت لگ گئے اور انہیں آمدن سے زائد اثاثے
بنانے کے کیس میں بھی گرفتار کیا جائے گا۔متعلقہ حکام نے دوسرے کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست چیئرمین نیب کو بھیج دی ہے جن کی منظوری گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔ خیال رہے کہ قبل ازیں لیاقت قائم خانی باغ ابن قاسم کیس میں جیل میں ہیں۔ نیب ذرائع کے مطابق لیاقت قائم خانی پر باغ ابن قاسم کی تزئین و آرائش کے نام پر کروڑوں روپے کی غبن کا الزام ہے۔قائم خانی کے گھر پر چھاپہ مار کر کروڑوں روپے مالیت کا سامان بھی برآمد کیا تھا لیکن انہوں نے اکثر اشیا کی ملکیت سے انکار کردیا ہے۔سابق ڈی جی پارکس کا کہنا ہے کہ وہ سب مشترکہ خاندانی نظام میں رہتے ہیں اور گھرسے برآمد ساری گاڑیاں ان کی نہیں بلکہ خاندان اور دیگر شراکت داروں کی ہیں۔قومی احتساب بیورو(نیب) کے ذرائع کے مطابق ملزم نے لاکر سے برآمد اکثر قیمتی جواہرات سے بھی لاتعلقی ظاہر کی ہے۔
لیاقت قائمخانی کیس