اسلام آباد ہائیکورٹ، فواد چودھری نا اہلی کیس کی سماعت آج ہو گی

101

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے فواد چودھری نا اہلی کیس آج سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کر دی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ کیس کی سماعت کریں گے۔ عدالت
نے فواد چودھری اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر رکھا ہے۔ وفاقی وزیر فواد چودھری پر اثاثے چھپانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ 62 ون ایف کے تحت فواد چودھری کو نا اہل کرنے کی درخواست دائر کی گئی ۔
ناہلی کیس