کشمیر کا فیصلہ فوری نہ کیا تو ہاتھ سے نکل جائیگا، محمد حسین محنتی

238
حیدرآباد: امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی میئر حیدرآباد سید طیب حسین، مولانا تاج محمد ناہیوں اور معظم شاہ نقوی کو کشمیر مار چ میں شرکت کی دعوت دے رہے ہیں
حیدرآباد: امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی میئر حیدرآباد سید طیب حسین، مولانا تاج محمد ناہیوں اور معظم شاہ نقوی کو کشمیر مار چ میں شرکت کی دعوت دے رہے ہیں

 

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ پاکستان نے فوری فیصلہ نہ کیا تو کشمیر ہاتھ سے نکل سکتا ہے۔ بھارت مقبوضہ وادی میں کرفیو،نسل کشی کے بعد کشمیریوں کو پاکستان کی طرف دھکیلے گا جس سے مقبوضہ کشمیر ہمارے ہاتھ سے نکل سکتا ہے۔ کشمیر کا مسئلہ ہمارے ایمان کا مسئلہ ہے ہمارا سیاسی استحکام، معاشی خوش حالی اور پانی کی فراہمی مسئلہ کشمیر سے جڑی ہوئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدرآباد کے دورے میں میئر حیدرآباد سمیت دینی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات میں کیا۔ امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی نے حیدرآباد میں اتوار کو ہونے والے کشمیر مارچ میں شرکت کی دعوت دی،کشمیر مارچ 3 بجے پگٹ اسکول تلک چاڑی سے اسٹیشن روڈ پر اختتام ہو گا۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کشمیر مارچ کی
قیادت کریں گے۔ محمد حسین محنتی نےRPO ولی اللہ دل اور ، میئر سید طیب حسین سے ملاقات کی،جمعیت علماء اسلام کے صوبائی رہنما مولانا تاج محمد ناہیوں،اعظم جہانگیری ،ٹنڈو جہانیاں کے سجادہ نشین اور شیعہ علماء کونسل کے صدر معظم شاہ نقوی ، مولانا سعید جدون اورمولانا شمس الدین سمیت جے یو آئی حیدرآباد کے نائب صدر مفتی حبیب اللہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد حافظ طاہر مجید،صوبائی سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا ،قیم جماعت اسلامی حیدرآباد مطاہر خان ودیگر بھی موجود تھے۔ محمد حسین محنتی نے مزید کہا کہ بھارت کشمیریوں سے کشمیر خالی کرانا چاہتا ہے اس کے لیے وہ کشمیریوں کی نسل کشی پر اتر آیا ہے 65 دن سے کرفیو نافذ ہے۔ کشمیر سے بہنے والے تمام دریا پاکستان کی طرف آتے ہیں اور دریائے سندھ میں جا ملتے ہیں بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں 66 ڈیم تعمیر کرلیے اور وہ پاکستان کی طرف جانے والے ہر قطرے کو روکنا چاہتا ہے، آج ہمارے دریاؤں خصوصاً دریائے سندھ کی جو حالت ہے اس کا ذمے دار بھارت ہے اگر بھارت کونہ روکا گیا تو عسکری اور آبی جارحیت کی طرح ہر قسم کی جارحیت کرتا رہے گا۔
محمد حسین محنتی