مسئلہ کشمیر تقریروں نہیں جہاد سے حل ہوگا، امیر جماعت اسلامی سندھ

108

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے جماعت اسلامی ٹنڈو جام کے تحت کشمیر مارچ کے سلسلے میں منعقدہ اجتماع کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسئلہ کشمیر تقرروں سے نہیں جہاد سے حل ہوگا ٹرمپ اور مودی نہ صرف مسلمانوں بلکہ پوری انسانیت کے دشمن ہیں۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ حکمران ہر شعبہ میں ناکام ہوگئے ہیں کشمیر کے مسئلے پر اچھی تقریر یا واہ واہ کرنے سے کام نہیں چلے گا نہ کشمیریوں پر بھارت ظلم وستم بند کرے گا اب تقریروں سے بڑھ کا کام کرنا ہوگا ۔انہوںنے کہاکہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ یا سلامتی کونسل کے ذریعے نہیں جہاد کے ذریعے حل ہوگا امریکا
پاکستان کا نہیں بھارت کا دوست ہے اس کی ثالثی کی پالیسی منافقت کی پالیسی کے سوا کچھ نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ13اکتوبر کو عوام کی عوام کشمیر مارچ میں شرکت کرکے ثابت کردے گی کہ انہیں کشمیر بنے گا پاکستان کے علاوہ کوئی بات اور کوئی حل منظور نہیں اس موقع پر امیر جماعت اسلامی حیدرآباد حافظ طاہر مجید‘ صوبائی اطلاعات سیکرٹری مجاہد چنا ،امیر جماعت اسلامی ٹنڈو جام حافظ غیور ‘ حماد علی بہادر‘ راو طارق سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔
امیر جماعت اسلامی سندھ