نمرتا کیس :ہسٹروپیتھالوجی کی رپورٹ21روز بعدبھی پولیس کونہ مل ہوسکی

107

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) نمرتا کیس میں ہسٹرو پیتھالوجی رپورٹ تیار اور ارسال کرنے میں متعلقہ اشخاص کی جانب سے غفلت کا مظاہرہ کیا گیا ہے، نمرتا کی ہسٹروپیتھالوجی پوسٹ مارٹم رپورٹ 21 روز گزرنے کے باوجود بھی پولیس کو موصول نہیں ہوسکی ہیں جبکہ رپورٹ کی ترسیل میں لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ پیتھالوجی کی تاخیر اور میڈیکو لیگل انتظامیہ کی غفلت سامنے آگئی ہے، لمس جامشورو
کے پیتھالوجی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے دو روز قبل نمرتا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میڈیکو لیگل افسر ڈاکٹر امرتا کو دفتر کے ایڈریس پر بھجوائی گئی، اس حوالے سے ڈاکٹر امرتا کے والد ڈاکٹر ہریش نے اعتراف کیا ہے کہ نمرتا کی رپورٹ گزشتہ روز میڈیکو لیگل دفتر شعبہ حادثات پہنچی تھی، ڈاکٹر امرتا اس وقت میڈیکو لیگل دفتر میں نہیں تھیں، کورئیر کمپنی نے رپورٹ واپس لمس جامشورو بھجوا دی، رپورٹ دوبارہ کورئیر کروائی گئی ہے آج یا کل تک موصول ہو جائے گی، میڈیکو لیگل ذرائع کے مطابق نمرتا کی ہسٹرو پیتھالوجی رپورٹ زیادہ سے زیادہ 12 سے 13 روز میں مکمل ہوجاتی ہے، نمرتا کی ہسٹرو پیتھالوجی رپورٹ جاری کرنے میں لمس کے پیتھالوجی ڈپارٹمنٹ نے بھی تاخیر کی ہے۔دوسری جانب نمرتا ہلاکت کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اقبال حسین میتلو کی جانب سے جوڈیشل انکوائری جاری رہی جہاں 34 حلف نامے جمع ہونے کے بعد پیر کے روز ایس ایچ او، ہاسٹل پرہووسٹ، کالج پرنسپل، اسسٹنٹ پروفیسر کے بیان قلمنبد مکمل ہونے کے بعد گزشتہ چھٹے روز بھی 10 طالبات کے بیانات قلمبند کر لیے گئے ہیں۔
نمرتا کیس