القرآن

132

 

اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان اور نہایت رحم والا ہے

(سلیمانؑ کے خط کا) مضمون یہ ہے کہ ’’میرے مقابلے میں سرکشی نہ کرو اور مسلم ہو کر میرے پاس حاضر ہو جاو‘‘۔ (خط سنا کر) ملکہ نے کہا ’’اے سردارانِ قوم، میرے اس معاملے میں مجھے مشورہ دو، میں کسی معاملے کا فیصلہ تمہارے بغیر نہیں کرتی ہوں‘‘۔ انہوں نے جواب دیا ’’ہم طاقت ور اور لڑنے والے لوگ ہیں۔ آگے فیصلہ آپ کے ہاتھ میں ہے آپ خود دیکھ لیں کہ آپ کو کیا حکم دینا ہے‘‘۔
(النمل: 31-33)