پاک سری لنکا کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائیگا

134

لاہور(جسارت نیوز)پاکستان اور سری لنکن کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائیگا ، میچ شام 6 بجکر 30منٹ پر شروع ہوگا،برقی قمقموں کی روشنی میں کھیلا جائیگا، سری لنکا کو پاکستان کے خلاف 3 میچز کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے ۔شیڈول کے مطابق تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹی ٹونٹی میچ آج 7 اکتوبر کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ 9 اکتوبر کو کھیلا جائیگا۔تینوں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچز نائٹ ہونگے جو برقی قمقموں کی روشنی میں کھیلے جائینگے۔ یاد رہے کہ سری لنکا نے پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دیکر 3 میچز کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کررکھی ہے ۔