انگلینڈ کی ٹیم رواں ماہ نیوزی لینڈ کا دورہ کریگی

81

لندن(جسارت نیوز)انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم رواں ماہ نیوزی لینڈ کا دورہ کریگی اور اپنے دورہ کے دوران انگلینڈ ٹیم پانچ ٹی 20 اور دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔ اس کے علاوہ انگلش ٹیم تین ٹور میچز بھی کھیلے گی۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم 27 اکتوبر کو ٹور میچ سے دورہ نیوزی لینڈ کا آغاز کریگی ۔ انگلینڈ کی ٹیم 29 اکتوبر کو دوسرا ٹور میچ کھیلے گی دونوں ٹور میچز لنکولن میں کھیلے جائینگے۔ اس کے بعد انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان باضابطہ پانچ ٹی 20 میچوں کی سیریز کا آغاز یکم نومبر کو ہوگا اور پہلا ٹی 20 میچ یکم نومبر کو کرائسٹ چرچ، دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 3 نومبر کو ویلنگٹن، تیسرا ٹی ٹونٹی میچ 5 نومبر کو نیلسن میں کھیلاجائے گا۔