نیشنل گیمز کیلیے خیبر پختونخوارگبی کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری

85

پشاور (جسارت نیوز )پشاور میں 26تایکم نومبر منعقدہ نیشنل گیمز کیلئے خیبر پختونخوارگبی کے مرد وخواتین کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری ہے،جنہیں رگبی فیڈریشن کے کوالیفائڈ کوچزٹریننگ دے رہے ہیں۔صوبائی رگبی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری محمد عمیرنے کہاکہ مرد کھلاڑیوں کی طرح خواتین کھلاڑیوں کے ٹریننگ کیلئے بہترین سہولیات فراہم کردی ،جبکہ انکی فٹنس پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔