اینڈی مرے کا شنگھائی ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز

80

شنگھائی(آئی این پی)برطانوی نامور ٹینس اسٹار اور اولمپک چیمپئن اینڈی مرے نے سنگھائی ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے اگلے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ چین میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز رائونڈ 64میچز میں انگلینڈ کے اینڈی مرے کا مقابلہ ارجنٹائن کے جان لانڈیرو سے تھا جس میں اینڈی مرے نے عمدہ کھیل پیش کیا اور پہلے سیٹ میں 2-6کی شکست کے باوجود اگلے اسٹریٹ سیٹس میں حریف کھلاڑی کو 6-2اور 6-3سے ہرا کر ٹورنا منٹ کے رائونڈ 32کے لئے کوالیفائی کرلیا۔