بنگلادیشی ٹیموں کے دورہ پاکستان کا فیصلہ2ہفتوں میں متوقع

157

ڈھاکا(جسارت نیوز) بنگلادیشی ٹیموں کی پاکستان آمد کا فیصلہ 2ہفتوں میں متوقع ہے۔بنگلادیشی ویمنزٹیم کو رواں ماہ کے آخر میں 2ون ڈے اور 3ٹوئنٹی 20 میچز کیلئے پاکستان کا دورہ کرنا ہے،مینزکا 2 ٹیسٹ اور 3ٹوئنٹی 20میچز کیلئے ٹور آئندہ برس فروری میں شیڈول ہے۔ بنگلادیشی بورڈ کی کرکٹ آپریشنز کمیٹی کے چیئرمین اکرم خان نے کہاکہ سینئر مینز اور ویمنز دونوں ٹیموں کے دورئہ پاکستان کے حوالے سے فیصلہ اگلے 2 ہفتوں میں ہوجائے گا، بی سی بی کی جانب سے حال ہی میں پاکستان میں سیکورٹی صورتحا ل کا جائزہ لینے کیلیے ماہرین کو بھیجنے کا عندیہ دیا گیا تھا۔