یوم دفاع باسکٹ بال کپ میجر عزیز بھتی شہید میجر طفیل شہید الیون سیمی فائنل میں

107

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی پر جاری “یوم دفاع پاکستان SSBکپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ”میں سیمی فائنل کی لائن اپ مکمل ۔گزشتہ روز کھیلے گئے 4کوارٹر فائنل میچ کے فیصلے ہوگئے ۔پہلے میچ میں کیپٹن شیر خان شہید الیون نے مد مقابل میجر محمد اکرم شہید الیون کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 30کے مقابلے میں 31باسکٹ پوائنٹس سے شکست دیکر سیمی فائنل میں قدم جمالی فاتح کلب کی جانب سے ذنیر خان 13اور اون خان نے 12جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے اسد حفیظ 10،اشرف یحیٰ 10اور حسن علی نے 10پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں رہے ۔دوسرے میچ میں میجر شبیر شریف شہید الیون نے مد مقابل لانس نائیک محمد محفوظ شہید الیون کو 40کے مقابلے میں 47باسکٹ پوائنٹس سے شکست دیکر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ فاتح کلب کی جانب سے بہزاد خان 20،عثمان خان 10اور احتشام علی نے 9جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے رچرڈ بلیزے 12،ایلوس فرنانڈس 10اور لیرائے نے 9پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں کھلا ڑی رہے ۔تیسرے میچ میں میجر راجہ عزیز بھٹی شہید الیون نے مد مقابل کیپٹن راجہ محمد سرور شہید الیون کو 48کے مقابلے میں 56باسکٹ پوائنٹس سے شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گئی فاتح کلب کی جانب سے طلحہ امجد 20،ہارون خان 18اور محمد شبر نے 14جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے کلیم خان 14،اسلم مہر13اور ذوالفقار دستی 10 پوائنٹس کے ساتھ نمایاں اسکور ررہے ۔چوتھے کوارٹر فائنل میچ میں میجر محمد طفیل شہید الیون نے مد مقابل پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید الیون کو 55کے مقابلے میں 61باسکٹ پوائنٹس سے مات دیکر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ۔فاتح کلب کی جانب سے محمد اکمل 27،عبداللہ امام 20اور راج کمار لکھوانی نے 12جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے حافظ حمزہ خواجہ21،شارق سلیم20اور حمزہ پروانی نے 12پوائنٹس کے ساتھ نمایاں کھلاڑی رہے ۔کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض سید مصنف شاہ،نذاکت خان ،طارق حسین ،عامر شریف ،ذین العابدین اور عامر غیاث نے انجام دیے،جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز زعیمہ خاتون ،نعیم احمد اور ذاہد ملک تھے ۔کوارٹر فائنل میچ سے قبل مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ مطاہر امین وٹو سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا اس موقع پر DSPعلی رضا ،SHO آرام باغ رائے اکمل ،منتظم ٹورنامنٹ غلام محمد خان ،عبدالناصر ،محمد یعقوب اور دیگر موجود تھے ۔