ذاکر بابو کھتری چیمپئنز لیگ پی آئی بی الیون کی شاندار فتح

93

کراچی(اسٹاف رپورٹر) محمد ذاکر بابو کھتری میموریل چیمپیئنز لیگ ٹی۔ ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے 11ویں روز ناظم آباد جم خانہ انوار بھائی کرکٹ گرائو نڈ پر پی آئی بی الیون نے رائٹ آرم لیگ اسپنر اویس سیالوی کی تباہ کن بولنگ 22 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو شکار کرنے کی بدولت مدمقابل بوم بوم اسپورٹس کو 6 وکٹوں سے مات کر ایونٹ میں مسلسل دوسری اہم ترین کامیابی حاصل کرلی۔ اس سے قبل فاتح پی آئی بی الیون اپنے ابتدائی دونوں میچوں ناکام رہی تھی۔ ناظم آباد جم خانہ گرائونڈ گرین فیلڈ پر کھیلے گئے میچ میں بوم بوم اسپورٹس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا۔ پی آئی بی الیون کے اسپنر اویس سیالوی اور شعیب سونیجا کی تباہ کن بولنگ کے باعث مقررہ 20 اوورز میں8 وکٹوں کے نقصان ہر 110 ربز بنا سکی۔ ایم صادق نے ذمدارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے49 گیندوں پر 34 رنز کی عمدہ باری میں 2 چوکے اور 2 ہی چھکے بھی لگائے، ایم عثمان  نے 22 رنز بنائے میں ایک چوکا اور چھکا لگایا، جنید بابا نے 11 اورآصف نے10رنز بنائے۔ رائیٹ آرم لیگ اسپنراولیس سیالوی نے تباہ کن اسپیل کرتے ہوئے22  رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو میدان سے رخصت کیا جبکہ شعیب سونیجا نے 2 وکٹیں 22 رنز کے بدلے لیں، فیضان کاچی، نے ایک وکٹ حاصل لی۔ جوابی بیٹنگ میں پی آ ئی بی الون نے 112 ربز کا ہدف 18.3 اوورز میں 4 وکٹوں گنواں کر حاصل کرلیا۔ وکٹ کیپر بیٹسمین صابر شاکر نے عمدگی سے بیٹنگ کرتے یوئے 50 گیندوں پر 34 رنز 2 خوبصورت چوکوں کی مدد سے بنائے، شانی سونیجا نے 33 رنز 30 گیندوں پر بنائے جسمیں 3 مرتبہ گیند کو بائونڈری لائین کراس کرائی اور ایک چھکا بھی لگایا، علی تارا نے 2 وکٹیں 22 رنز کے عوض۔ طلحہ، حسیب، صدیق اور وقار نے ایک ایک وکٹ سمیٹی۔ میچ کے مہمان خصوصی سابق کرکٹر PIB یونس سونیجا سے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کروایا گیا۔ اس موقع پر فیصل کھتری،حسنین 5 اسٹار، شاہد تائو، معیز5 اسٹار، حذیفہ5 اسٹار، عزیر واڈا، اسامہ سونیجا، نادر بھی موجود تھے۔