کراچی کو اسپورٹس سٹی بنانے کیلئے سابق کپتانوں کو گرائونڈز دینے کا فیصلہ

99

کراچی(آئی این پی)کراچی کو اسپورٹس سٹی بنانے اور نیا ٹیلنٹ سامنے لانے کے لیے کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) نے 6ٹیسٹ کپتانوں سمیت 46کھلاڑیوں کو گرائونڈز دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ڈی جی کے ڈی اے بدر جمیل نے بتایا کہ سابق کپتان وسیم اکرم کو گلشن اقبال گرائونڈ،شاہد آفریدی کو المنصورہ گرائونڈ،سرفرازاحمد کو سینٹرل میں گرائونڈ دیا جائے گا۔ان کے علاوہ معین خان کو ساتھ ، یونس خان کو ایسٹ میں گرانڈز دیے جایئنگے۔سابق چیف سلیکٹر اقبال قاسم، توصیف احمد، جلال الدین، شعیب محمد سمیت اولمپیئن سمیع اللہ،اصلاح الدین،کامران اشرف،سہیل عباس اور حسن سردار کو بھی گرائونڈ الاٹ کیے جائیں گے۔ڈی جی کے ڈی اے کا کہنا تھا کہ تمام کرکٹرز کو گرائونڈ کے دورے کروادیے گئے ہیں۔ ان کھلاڑیوں کو گرائونڈ دینے سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا، زمین کے ڈی اے کی ہوگی،اکیڈمی کرکٹرز بنوائیں گے۔