عبدالخالق فٹبال،گرین بلوچ ماڑیپور کی پنالٹی ککس پر فتح

155

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) آل کراچی شہید عبدالخالق بلوچ یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ گبول پارک زیراہتمام بابل اسپورٹس فٹبال کلب نوالین لیاری کراچی خصوصی تعاون لیاری امن فٹبا ل گروپ کے تحت گزشتہ روز 2میچز کھیلے گئے ۔ پہلامیچ گرین بلوچ ماریپور بمقابلہ بغدادی رینجرزکے درمیان کھیلا گیا جو کہ وقت مقررہ تک1-1 گول برابر رہا ۔گرین بلوچ ماریپور نے پلنٹی کک کی بنیاد پر یہ میچ 5-3 سے جیت کر اگلے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔ کھیل کے آغاز سے ہی دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے شائقین فٹبال کو محفوظ کیا ۔ میچ کا پہلا ہاف 0-0 برابری پر ختم ہوا۔ میچ کے دوسرے ہاف میںگرین بلوچ ماریپور کے فاروڈ ز نے بغدادی رینجرز کے گول پر مسلسل حملے کیے لیکن بغدادی رینجرزکے ڈیفنڈر نے ان حملوں کو پسپا کردیا ۔ میچ کے48 ویں منٹ میںعلی نے گول کر کے مقابلہ 1-0 کردیا ۔بغدادی رینجرزکے طرف سے رقیب نے59 ویں منٹ میں گول کرکے مقا بلہ 1-1کردیا اوراسی اسکور پر یہ میچ اپنے اختتام کو پہنچا۔ فیصلہ پیلنٹی ککس کے ذریعے کیا گیاجو کہ گرین بلوچ ماریپور نے5-3 سے جیت کر اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ دوسرا میچ تنظیم اسپورٹس گذری بمقابلہ گلشن سوکرکے درمیان کھیلا گیا جو کہ تنظیم اسپورٹس گذری نے1-0 سے جیت کر اگلے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔میچ سے قبل فٹبال کے دنیا کے مشہور معروف شخصیت ینگ ھلال فٹبال کلب کے جنرل سیکرٹری ماما روشن کے انتقال کی وجہ سے 1 منٹ کی خاموشی اور دعا کی گئی۔