سر ی لنکا کیخلاف عمر اکمل، احمد شہزاد کو واپس لانے کا تجربہ ناکام

136

لاہور(جسارت نیوز) قومی ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق کا عمر اکمل اور احمد شہزاد کو موقع دینے کا فیصلہ غلط ثابت ہو گیا۔دونوں کھلاڑی ٹی ٹوینٹی اسکواڈ میں شامل ہونے میں کامیاب تو ہو گئے تاہم سری لنکا کے خلاف دونوں ٹی ٹوئنٹی میچوں میں دونوں کھلاڑیوں میں سے کوئی بھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہا۔عمر اکمل نے بین الاقوامی کرکٹ میں واپس آتے ہی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سب سے زیادہ دس مرتبہ صفر پر آئوٹ ہونے کا عالمی رکارڈ برابر کر دیا۔عمر اکمل پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں تین سال کے طویل عرصے کے بعد میدان میں اترے اور پہلی ہی گیند پر ایل بی ڈبلیو آوٹ ہو گئے۔دوسرے میچ میں ٹاپ آرڈر کی ناکامی کے بعد عمر اکمل پر لمبی اننگز کھیلنے کی ذمہ داری آگئی تاہم وہ ایک مرتبہ پھر پہلی گیند پر ایل بی ڈبلیو آوٹ ہو گئے۔