تیانجن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ

98

بیجنگ(آئی این پی)اینا شیباہارا اور شوکو اویاما پر مشتمل جاپانی جوڑی پیش قدمی کو جاری رکھتے ہوئے تیانجن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئی ۔منگل کو چین میں جاری ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میچ میں شیباہارا اور شوکو اویاما پر مشتمل جاپانی جوڑی نے سخت مقابلے کے بعد ژو شیلین اور انکی ہم وطن جوڑی دار یو ژیوڈی پر مشتمل حریف میزبان جوڑی کو شکست دیکرکوارٹر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔