ملی یکجہتی کونسل کا 10اکتوبر کو اسلام آباد میں یکجہتی کشمیر کانفرنس کا اعلان

135

لاہور(نمائندہ جسارت)ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے زیراہتمام 10اکتوبرکو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یکجہتی کشمیرکانفرنس منعقد ہوگی ، جس میں وزیراعظم آزادجموںوکشمیرسردارفاروق حیدر، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن، صدرملی یکجہتی کونسل ابوالخیرزبیر، امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق ،علامہ ساجدنقوی ،راجا ناصرعباس،لیاقت بلوچ ،حافظ عاکف سعید، پیرعبدالرحیم نقشبندی، مولانا عبدالمالک، پیر ہارون علی گیلانی،عبدالرشید ترابی،مولانا عبدالغفار روپڑی، مولانا ضیا اللہ شاہ بخاری،مولانا حافظ اللہ وسایا ، مولانا زاہدالراشدی سمیت دیگرمذہبی وسیاسی قائدین خطاب کریں گے۔اس سلسلے میں پلاننگ اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل ثاقب اکبرکی زیرصدارت ہوا ،جس میں صدرملی یکجہتی کونسل پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم،سیکرٹری جنرل سیدجعفرنقوی،مرکزی میڈیا کوآرڈینیٹرشاہدشمسی ،صوبائی سیکرٹری اطلاعات انعام الحق اعوان،عطا الرحمن ایڈووکیٹ سمیت دیگرذمے داران شریک ہوئے اس موقع پرانتظامی کمیٹیاں قائم کی گئیں اور تیاریوں کا جائزہ لیا گیا ۔