غداری کیس کی 24اکتوبر سے روانہ سماعت کا فیصلہ

127

اسلام آباد(آن لائن)خصوصی عدالت میں پرویز مشرف سنگین غداری کیس کی سماعت،وفاقی حکومت نے جسٹس وقار احمد سیٹھ کو خصوصی عدالت کا نیا سربراہ مقرر کر دیا۔جسٹس وقار احمد سیٹھ جسٹس طاہرہ صفدر کی ریٹائرمنٹ پر چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اور خصوصی عدالت کے سربراہ مقرر ہوئے ہیں۔کیس کی سماعت جسٹس وقار احمد سیٹھ کی سربراہی میں خصوصی عدالت کے3 رکنی بینچ نے کی۔دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ پرویز مشرف کے وکیل رضا بشیر ڈینگی کا شکار ہوگئے، وہ میو اسپتال میں زیر علاج ہیں،خصوصی عدالت نے بیماری کی بنیاد پر التواء کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 24اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے ۔عدالت نے اس موقع پر قرار دیا کہ کیس کی سماعت 24 اکتوبر سے روزانہ کی بنیاد پرکی جائے گی جبکہ خصوصی عدالت ہفتے کے روز بھی سماعت کرے گی۔عدالت نے فریقین کو تحریری دلائل آئندہ سماعت سے قبل جمع کرانے کا حکم بھی جاری کر دیا ہے ۔