آغا سراج کرپشن ریفرنس، ملزمان کی درخواست ضمانت دوسرے بینچ کو منتقل

122

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور دیگر کیخلاف 1 ارب 4 کروڑ روپے کرپشن ریفرنس میں ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں دوسرے بینچ کو منتقل کردیں۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں جسٹس عمر سیال پر مشتمل 2 رکنی بینچ کے روبرو اسپیکر سندھ اسمبلی اور دیگر کے خلاف 1 ارب 4 کروڑ روپے کرپشن ریفرنس میں آغاسراج درانی، مسیح الدین، گلزار احمد اور دیگر کی درخواست ضمانت کی مزید سماعت کے لیے معاملہ دوسرے بینچ کو منتقل کردیا۔ چیف جسٹس نے ریماکس دیے کہ جسٹس شمس الدین عباسی اور جسٹس عمر سیال پر مشتمل 2 رکنی بینچ 10 روز میں سماعت کرے گا۔ اسپیکر سندھ اسمبلی کرپشن کیس میں جیل میں ہیں۔ دیگر ملزمان نے عبوری ضمانت حاصل کررکھی ہے ۔