آئی جی سندھ کی 2 بدعنوان ایس پیز کو صوبہ بدر کرنے کی سفارش

101

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے بدعنوانی میں ملوث 2 ایس پیز کو سندھ حکومت سے صوبہ بدر کر نے کی سفارش کردی۔ وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے جیل خانہ جات اعجاز جاکھرانی کے گھر پر نیب کا چھاپہ، 5 رکنی ٹیم نے گھر کی تلاشی کے دوران مختلف فائلیں قبضے میں لی لیں۔ اعجاز جاکھرانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عبداللہ شیخ اس سلسلے میں ایس پی سی ٹی ڈی کراچی مرتضیٰ بھٹو اور ایس پی سی ٹی ڈی حیدرآباد یعقوب علمانی کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال اور رشوت طلب کرنے کے الزامات میں تحقیقات کر رہے تھے تاہم انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ ایس پی سی ٹی ڈی حیدرآباد یعقوب علمانی نے 14 مزدورں کو غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا ہوا تھا اور ان کی رہائی کیلیے 5 لاکھ روپے طلب کیے گئے تھے جبکہ ایس پی سی ٹی ڈی کراچی مرتضیٰ بھٹو نے بھی اختیارات کا ناجائزاستعمال کیا۔ اس حوالے سے آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے سندھ حکومت کو افسران کے خلاف تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ ارسال کر دی ہے۔ جس میں حکومت سندھ سے سفارش کی گئی ہے کہ مذکورہ ایس پیز کے خلاف الزامات ثابت ہونے کے بعد دونوں ایس پیز کو صوبہ بدر کر دیا جائے۔