سندھ ہائیکورٹ: این آئی سی ایل اسکینڈل کے تمام ملزمان بری

155

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے نیشنل انشورنس کمپنی لمٹیڈ( این آئی سی ایل) اسکینڈل کے تمام ملزمان کو بری کردیا،نیب پراسیکیوشن ایک بار پھر فیل، احتساب عدالت سے ملزمان کو سنائی گئی سزا کوسندھ ہائی کورٹ نے کالعدم قرار دے دیا، این آئی سی ایل اسکینڈل میں سزا یافتہ ایاز خان نیازی اور دیگر کی سزا کے خلاف اپیلیں سندھ ہائی کورٹ نے منظور کرتے ہوئے سابق چیئرمین این آئی سی ایل ایاز خان نیازی اور دیگر کی سزا کالعدم قرار دے دی۔ عدالت نے این آئی سی ایل اسکینڈل میں تمام ملزمان کو بری کردیا،احتساب عدالت نے 6 ملزموں کو 7،7سال کی سزا سنائی تھی، عدالت نے تمام ملزمان کو 10 سال کے لیے کسی بھی عوامی عہدے کے لیے نااہل قرار دیا تھا،ملزمان میں سابق چیئرمین این آئی سی ایل ایاز خان نیازی ،حر ر گردیزی،عامر حسین،زاہد حسین اور محمد ظہور شامل ہیں ملزمان کے وکیل کا کہنا تھا کہ گواہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ جو زمین خریدی گئی ہے وہ ٹھیک خریدی گئی ہے، نیب کا کہنا تھا کہ ملزمان پر کورنگی میں مہنگے داموں زمین خریدنے کا الزام تھا،ریفرنس میں 2 ملزمان پلی بارگین کر چکے ہیں ،ملزمان پر قومی خزانے کو 490 ملین روپے نقصان پہنچانے کا الزام تھا ۔