کراچی ائرپورٹ پر قومی پرچم کی بے حرمتی ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل اور سروس منیجر ذمے دار قرار

91

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی ائرپورٹ کے جناح ٹرمنل پر قومی پرچم اُلٹا لٹکا رہا لیکن سی اے اے حکام سمیت ائرپورٹ پر کام کرنے والے کسی ملازم نے نوٹس نہیں لیا۔ کراچی کے جناح ٹرمینل سے روزانہ ہزاروں ملکی و غیر ملکی مسافر سفر کرتے ہیں اور ان کے سامنے قومی وقار کی علامت قومی پرچم الٹا لہراتا رہا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سی اے اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ائر رپورٹ سروسز اور ائرپورٹ منیجر قومی پرچم کی اس بے حرمتی کے ذمے دار ہیں، ائرپورٹ اور جناح ٹرمینل پر تمام سرگرمیوں کو منظم کرنا اور کارکردگی پر نظر رکھنا ان ہی افسران کی ذمے داری ہے۔