ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی شرح میں 43 فیصد اضافہ ہوا، ایف بی آر

153

اسلام آباد(اے پی پی) ٹیکس سال 2018ء کے دوران ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی شرح میں 43 فیصد اضافہ ہوا ہے، تعداد 2.63 ملین تک پہنچ گئی۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے اعدادو شمار کے مطابق ٹیکس سال 2017ء کے دوران 1.84 ملین ٹیکس گوشوارے جمع کرائے گئے تھے۔ ٹیکس سال 2018ء کے دوران گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد میں 43 اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ایف بی آر حکام کے مطابق عوام کی بڑی تعداد ٹیکس گوشوارے جمع کروا رہی ہے اور ٹیکس سال 2019ء کے دوران اس میں مزید اضافہ ہوگا۔